شہیدذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خون را ئیگا ں نہیں جا نے دیں گے،رائو ایازالکریم

باطل کیخلاف ٹکرا کر غریب کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور حقدار کو اس کا حق دلا کر دم لیں گے ، صدر پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ

اتوار 29 نومبر 2020 17:05

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر رائو ایازالکریم نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خون را ئیگا ں نہیں جا نے دیں گے اور باطل کیخلاف ٹکرا کر غریب کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور حقدار کو اس کا حق دلا کر دم لیں گے ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب مزدوروں کو جا گیرداروں پر ترجیح دی ہے یہ شہید ذوالفقار بھٹو کی طلسما تی شخصیت تھی جس نے غربیوںکو وڈیروں کے سامنے لا کر کھڑا کر دیا تھا آج بلاول بھٹو اپنے نا نا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقشہ قدم چل کر بہت جلد پا کستان کی سیاست کا نقشہ بدل دیں گے اور غریب کا رکنوں کی آواز بن کر سرمایہ دار قوتوں کا ڈٹ کر مقا بلہ کریں گئے ان خیا لات کا اظہا ر انہونے اس عزم کا اظہار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ بھٹو شہید نے جس طرح جا گیرداروں کا غرور خاک میں ملایا تھا آج بی بی شہید کا خون بلاول بھٹو سرمایہ داروں کا غرور خاک میں ملا دیں گئے اور ملک کی اصل جمہوریت کا پہیہ رواں دواں کریں گے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں