دیپالیور نواحی گاوں سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی چار سالہ بچی کی لاش برآمد ، تحقیقات شروع

جمعرات 15 دسمبر 2022 17:01

دیپالیور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2022ء) دیپالیور کے نواحی گاؤں طاہر کلاں سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی چار سالہ بچی کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ دیپالیور کے قصبہ بصیر پور کے گاؤں طاہر کلاں کے رہائشی محنت کش محمد نواز کی چار سالہ بیٹی آصفہ گزشتہ سہ پہر چار بجے کھیل کود کے لیے گھر سے باہر نکلی یہاں سے اچانک لاپتہ ہو گئی تلاش کے باوجود بچی کا سراغ نہ ملا تو تھانہ بصیرپور اطلاع کی گئی پولیس نے ابتدائی طور پر نواز کی درخواست پر بچی کے اغوا کا مقدمہ مختلف دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا تھا ۔

ڈی پی او اوکاڑہ فرقان بلال نے فوری طور پر بچی کی تلاش کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

ورثاء اور پولیس نے رات بھر بچی کی تلاش جاری رکھی۔ بدھ کے روز صبح سویرے بچی کی لاش ویرانے سے ملی، لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا بچی آصفہ کی موت کے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہو سکے گی کہ اسے قتل کس طرح کیا گیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ فرقان بلال نے اے ایس پی دیپالپور کی زیر قیادت پولیس کی تجربہ کار ٹیم تشکیل دیتے ہوئے تفتیش سائنسی بنیادوں پر کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹارگٹ دیا ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نہیں بچی آصفہ کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آر پی او ساہیوال سے وقوع کی رپورٹ طلب کرلی۔ \378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں