کیا فوج پر حملہ کرنے والے ملک کے خیر خواہ ہوسکتے ہیں احسن اقبال

پیر 29 جنوری 2024 22:50

کیا فوج پر حملہ کرنے والے ملک کے خیر خواہ ہوسکتے ہیں احسن اقبال
شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2024ء) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ آزاد امیدوار کامیاب ہو کر آپ کا ووٹ بیچیں گے،سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی نے گالیوں کی نئی ڈکشنری دی ہے، کیا فوج پر حملہ کرنے والے ملک کے خیر خواہ ہوسکتے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے این اے 76صالح پور بھجنہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر کہا کہ آپ مجھے آزمائیں،ہم ووٹ کے ذریعے تعلیم اور ترقی لانا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کرکے گالم گلوچ سکھایا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی نے گالیوں کی نئی ڈکشنری دی ہے، پی ٹی آئی نوجوان وہ گالیاں دیتے ہیں جو پہلے زندگی میں نہیں سنیں،اس نے نوجوانوں کے دماغ میں اتنا زہر بھر دیا ہے کہ انہوں نے شہدا کے مجسمے جلائے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ کرنل شیر کی بہادری کا اعتراف بھارتی فوج نے کیا مگر پی ٹی آئی والوں نے اس کی بے حرمتی کی، 9مئی کو پی ٹی آئی والوں نے چھانیوں پر حملہ کیا، کیا فوج پر حملہ کرنے والے پاکستان کے خیر خواہ ہو سکتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ آزاد امیدوار کامیاب ہو کر آپ کا ووٹ بیچیں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر 9مئی کے واقعات امریکہ میں ہوتے تو یہ سب 18سال کی سزا سن چکے ہوتے، پاکستان میں تو سب لکڑ ہضم پتھر ہضم ہے، اس لئے سزائیں نہیں ہوئیں، ایک پارٹی مذہب کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں