اوکاڑہ میں موسلا دھار بارش، درجنوں آبادیوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا

پیر 29 جولائی 2019 15:11

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2019ء) اوکاڑہ میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میںغلہ منڈی ، ساہیوال روڈ، نسیم فاطمہ کالونی ،عمردین ٹائون، شادمان کالونی، بینظیر روڈ، ،صابری کالونی ،گورئمنٹ کالونی ،محلہ علی پور،لطیف آباد ،شفیق ٹائون ،رحمان کالونی ،احمد آباد ،سمن آباد ،پیلس چوک سمیت درجنوں آبادیوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا اسکے علاوہ بارش کی وجہ سے چک نمبر 33/2R کے قریب گتہ فیکٹری کی چھت گرنے سے دو ملازمین محمد اشرف اور زبیدہ بی بی نیچے دب گئے جنھیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طور پرابتدائی امداد فراہم کی او ر مزید علاج کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کروا دیا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں انچارج محکمہ موسمیات اعجاز بزمی نے بتایا کہ پنجاب کے دوسرے علاقوں کی طرح اوکاڑہ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ رات 12ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں شدید بارشیں ہونے کا مکان ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں