اوکاڑہ اور گرد نواح میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش،متعدد علاقوں میں 12 گھنٹے سے بھی زائد بجلی کی سپلائی معطل

پیر 3 اپریل 2023 20:03

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2023ء) اوکاڑہ اور گرد نواح میں رات گئے سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا متعدد علاقوں میں 12 گھنٹے سے بھی زائد بجلی کی سپلائی معطل رہی بارش سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے بلدیہ کے اہلکار بارشی پانی کی نکاسی کے لیے سڑکو ں پر موجود تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ اور گرد ونواح میں رات گئے سے وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کے دوران متعدد علاقوں میں 12 گھنٹے سے بھی زائد بجلی کی سپلائی معطل رہی جس سے اوکاڑہ کے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا معمولا ت زندگی متاثر ہوئے واپڈا افسران کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے متعدد فیڈر ٹر پ کر گئے واپڈا کے اہلکا ر بجلی سپلائی کی بحالی کے لیے تیز ی سیا قدامات کررہے ہیں بہت جلد بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

بار ش سے شہر بھر کی سڑکو ں او ر نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کھڑ ا ہو گیا بلدیہ کے اہلکار بارشی پانی کی نکاسی کے لیے سڑکوں پر موجود رہیاور بارشی پانی کھڑا ہو گیا بلدیہ کے اہکار بارشی پانی کی نکاسی کے لیے سڑکوں پر موجود رہے اور بارشی پانی کی نکاسی کے لیے بھر پور اقدامات کر تے رہے بارش گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا عوام کی اکثریت او رکسانوں نے خداوند کریم سے بارش رکنے کی دعائیں کیں کسانوں نے علما ء سے اجتماعات پر بارش رکنے کی دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں