اپر اورکزئی اور خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کی بمباری ،شدت پسند کمانڈر سمیت29شدت پسند ہلاک ، متعدد زخمی ، شدت پسندوں کے 7ٹھکانے تباہ

بدھ 20 فروری 2013 23:24

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20فروری۔2013ء) اپر اورکزئی ایجنسی اور خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کی بمباری سے شدت پسند کمانڈر سمیت29شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے،کاروائی میں شدت پسندوں کے 7ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی اپراورکزئی ایجنسی کے علاقوں ارغنجو، سپرسوک اور تنبوہ سر میں کی گئی، جہاں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے 9شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ان کے 3ٹھکانے تباہ ہوئے۔

دوسری کارروائی خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں کی گئی، جہاں دوہ تھوئی کے علاقے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری میں شدت پسند کمانڈر سمیت 20شدت پسند مارے گئے جبکہ ان کے 4ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں