اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی ، 10شدت پسند ہلاک

منگل 5 مارچ 2013 11:43

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2013ء) خیبر ایجنسی کے سول اسپتال میں دھماکے سے 2خواتین زخمی ہوئی ہیں۔اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 10شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی سرجن ڈاکٹر سمین شنواری کے مطابق جمرود کے سول اسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے آفس میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا۔دھماکے سے دفترکو شدید نقصان پہنچا ہے،جبکہ ایک لیڈی ہیلتھ ورکر سمیت 2خواتین زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد فراہمی کی جارہی ہے۔اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں میر کلام خیل اور آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10شدت پسند ہلاک ہوگئے۔جبکہ شدت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں