اورکزئی ایجنسی،شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری،20ہلاک

اتوار 19 اپریل 2009 20:41

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2009ء) اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری سے بیس افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ملاپٹے ، خادیزئی ، ڈپا ، ڈبوڑی ، کورنجی سمیت مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ۔ اس دوران بیس افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس دوران ایک اسکول پر گولہ گرنے سے دو اساتذہ زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں