اورکزئی:تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا الزام

جے یو آئی ف نے ضلع نا ظم ہنگو اسداللہ وزیر کی پارٹی رکینت ختم کردی

منگل 11 ستمبر 2018 19:27

اورکزئی:تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا الزام
اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا الزام ۔جے یو آئی ف نے ضلع نا ظم ہنگو اسداللہ وزیر کی پارٹی رکینت ختم کردی۔ ساتھی کو نسلر صاحبزاد گل بھی جے یو آئی سے فارغ ۔ عام انتخا بات 2018 کے لئے صو بائی اُمیدوار کے طورپر حصہ لینے کے فیصلہ سے مفتی عبید اللہ کے با ضا بطہ استفعی کے بعد ضلع نظامت کیلئے اسداللہ وزیر نے مخالف سیاسی جماعت سے گھٹ جوڑ کیا ۔

ساتھ کو نسلر صاحبزاد گل بھی معاون رہے ۔ جے یو آئی ف کا ہنگامی اجلاس ضلع امیر مفتی دین اظہر حقانی کے زیر سر پر ستی منعقد ہوا جس میں ضلع ہنگو جے یو آئی امیر مفتی دین اصغر ،ضلعی جنرل سیکٹر ی مولانا رحمت اللہ زار سیکٹری اطلاعات مسعود الرحمن اور دیگر علماء کرام ،عہدیدران شریک تھے اجلاس میں تفصیلی غور ،وخوص اور جائز ہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قواعد ،ضوابط پر کوئی سمجھو تہ نہ کر تے ہو ئے جے یو آئی کے سابق ضلع نا ظم ہنگو منفتی عبید اللہ کے انتخا بی استعفی کے بعد ضلر نظا مت کے عہدہ کے لئے موجود ضلع ناظم اسد اللہ وزیر اور ضلعی کو نسلر صاحبزاد گل کو مخا لف سیاسی حریف تحریک انصاف پاکستان سے سیاسی گٹھ جوڑ بر تنے پر پارٹی رکینت منسوخ کرتے ہو ئے دونوں کو جے یو آئی ف سے فارغ کر نے کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

جے یو آئی ف ہنگو کے ضلعی امیر مفتی دین اصغر کے مطا بق کہ ضلع ناظم اسد اللہ سمیت دونوں ضلع ممبران کو وضا حتی نو ٹسسز جاری کر نے کے باوجود کو ئی وضا حت پیش نہ کر نے اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پارٰ رکینت کی منسوخی کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ۔جس کے حوالے سے ضلعی الیکشن کمیشن کو تحریری آگاہ کیا جائیگا

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں