اورکزئی ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

پیر 18 مارچ 2019 20:31

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) قبائلی ضلع تحصیل لوئر اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی ۔ سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور ایمو نیشن قبضہ مین لے لی گئی۔کاروائی حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر علاقہ بالان گر میں کی گئی۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی زرائع کے مطابق اورکزئی کے لوئر تحصیل کے حدود میں واقع بالان گر میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کویک ریسپانس فورس بی ڈی ایس یونٹ کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم شر پسندوں کا زیرزمین چھپایا گیا ایمونیشن کی بھاری مقدار میںبر امد کرکے قبضے لی گئی ہے۔

برآمد شدہ اسلحے میں مجموعی طورپر 191 روانڈر 12.7ملی میٹر،50 روانڈ لائیٹ مشین گن،ایک فیوز 20 ملی میٹر،ایک روانڈ 155 میڈیم آرٹلری گن، 62 راونڈ 14.5 ملی میٹر،دو روانڈ 81 ملی میٹر گن،دو روانڈ60 ملی میٹر قبضہ میں لے لیا گیا ۔سیکیورٹی زرائع کے مطابق مزکورہ علاقہ کے حدود میںفورسز کا سرچ آپریشن جاری ریکھا گیا

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں