اورکزئی ،حلقہ پی کے 110سے آزاد امیدوار سید غزن جمال کے حق میں 8امیدوار دستبردار

بدھ 10 جولائی 2019 20:23

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2019ء) ضلع اورکزئی حلقہ پی کے 110سے آزاد امیدوار سید غزن جمال کے حق میں 8امیدوار دستبردار اس حوالے سے حؒقہ پی کے 110ضلع اورکزئی سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاجی قاسم ،ازاد امیدواروں میں حاجی عصام الدین نے آزاد امیدوار شہید خان اورکزئی کے حجرے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعو ی کیاکہ ہمارے بشمول 14امیدوار آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں پریس کانفرنس کے موقع آزاد امیدواران ،ملک سعید اللہ ،محمد الیاس ،کوثر خان ،ملک شاہ پور ،عصام الدین سمیت 7امیدواران موجود تھے قاسم گل اور عصام الدین نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ ہمارے ساتھ 14امیدوار قوم کے فیصلے کے مطابق سید غازی غزن جمال کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں جوکہ کسی ضروری کام کی وجہ سے و ہ پریس کانفرنس میں شرکت نہ کر سکیں انہوںنے کہاکہ دستبردار ہونے والے تمام 14امیدواران کے ووٹر سید غازی غزن جمال کو ووٹ دیں گے یہ اورکزئی تمام اقوام کا متفقہ فیصلہ ہے انہوںنے کہاکہ اس وقت ضلع اورکزئی حلقہ پی کے 110میں آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہیں وہ 20کلین سویپ کریں گے

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں