اورکزئی ، 8اکتوبر 2005کی مناسبت سے قدرتی آفات سے بچائو کا عالمی دن منایا گیا

منگل 8 اکتوبر 2019 20:54

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2019ء) ضلع اورکزئی میں بھی 8اکتوبر 2005کے مناسبت سے قدرتی افات سے بچاو کا عالمی دن منایا گیا پرووینشل دیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق خان کی قیادت میں قدرتی افات سے بچنے کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگرکرنے کے حوالے سے اک گاہی واک ڈی سی افس ہنگو سے مین جی ٹی روڈ تک نکالاگیا واک میں قبائلی مشران ،نوجوانان اور و سرکاری ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق خان و ممتاز قبائلی ملک لعل من شاہ نے کہاکہ 8اکتوبر 2005کشمیر بالاکوٹ میں زلزلے کے بعد ہم میں احساس اجتماعی پیدا ہو گیاہے ہماری کوشش ہے کہ قدرتی افات سے بچنے کیلئے قبائلی عوام میں شعور اجاگر کریں انہوںنے کہاکہ پہلے سے تیار رہنے اور مختلف قسم کے احتیاطی تدابیر اپنانے سے زلزلے بشمول دیگر قدرتی افات سے بچا جا سکتاہے احتیاطی تدابیروں کے اپنانے سے قدرتی افات کے دوران جانی و مالی نقصان کم سے کم ہو گا اگر ہم نے احتیاطی تدابیر اپنائی اور پہلے سے ذہنی طور پر تیا ر رہیں تو قدرتی افات کے دوران جانی و مالی نقصان کم ہوگا اور ہماری زندگیاں بھی خوشحال ہونگے

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں