لیویز اہلکار میں کورونا کی تصدیق ، اورکزئی ہیڈ کوارٹر سیل

جمعہ 1 مئی 2020 00:08

اورکزئی ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2020ء) اورکزئی میں ڈپٹی کمشنر کیاسکواڈ میں شامل ایک لیویز اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد قریبی پولیس اہلکاروں ، لیویز و دیگر سرکاری محکموں کے سیکیورٹی اور عملہ کے ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی واصل خان خٹک کے مطابق ان کے اسکواڈ میں شامل ایک لیویز اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد قریبی پولیس، لیویز و دیگر سرکاری محکموں کے سیکیورٹی اور عملہ کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

ڈی پی او کے مطابق اسکواڈ میں شامل لیویز اہلکار کا ٹیسٹ پوزیٹو آنے کے بعد اورکزئی ہیڈ کوارٹر سیل کر دیا گیا۔ڈی پی او ،ڈی سی بشمول اورکزئی ہیڈ کوارٹر کے اندر تمام سرکاری دفاتر سیل کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ضلع اورکزئی میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں