ڈی پی او اورکزئی نے پولیس کی گیارہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ہفتہ 9 مئی 2020 17:00

اورکزئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے کہا ہے کہ لوئر اورکزئی کے علاقہ ستوری خیل میں 12ایکڑ اراضی پر پوست کی فصل تلف کی گئی ہیں فاٹا انضمام کے بعد ضلع اورکزئی میں پولیس نظام کو بتدریج تقویت مل رہی ہیں صرف تربیت کی کمی ہے ضلع اورکزئی میں پولیس نظام رائج ہونے کے گیارہ ماہ کے دوران 103کلو گرام چرس ،گیار ہ کلو افیون ،سمگلنگ میں استعمال ہونے والے پانچ موٹر سائیکل ،دو موٹر کاریں ،ایک ٹریکٹر بمعہ ٹرالی قبضہ میں لے لی گئی ہیں جبکہ قتل اقدام قتل چوری منشیات فروشی میں ملوث 7اشتہاری ملزمان سمیت 50جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکیا گیا ہیں، ضلع اورکزئی میں منشیات کے کاروبار سے وابستہ لوگوں سے اپیل ہیں کہ وہ متبادل روز گار اختیار کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں پوست کے فصل کاشت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی اورکزئی قبائل میں ائین پاکستان سے متصادم انسانیت سوز اور فرسودہ رسم و رواج کو نہیں چھوڑا جائیگا ضلع اورکزئی میں کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ضلع اورکزئی میں ایک پولیس لائن تین عدد تھانے پانچ چیک پوسٹیں سی ٹی ڈی افس اور سپیشل برانچ افس بنائی جائیگی جس کیلئے جگہیں مختص کی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اورکزئی پولیس کی گیارہ ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر دسوار علی بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ فاٹا انضمام اور قبائلی ضلع اورکزئی میں پولیس نظام رائج ہونے گیارہ ماہ بعد اورکزئی پولیس کی گیارہ ماہ کی کارکردگی انتہائی بہتر ہے ہم نے منشیات فروشوں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں اب تک گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران 7اشتہاری مجرما ن سمیت 50 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 11عدد رائفل ۔

16پستول 9 کلاشنکوف 4ہینڈ گرنیڈ 7عدد مارٹرگولے 11عدد راکٹ لانچر گولے فائرگن سٹینڈ ایک عدد 2215مختلف بور کے کارتوس جبکہ 103کلو گرام چرس 13گرام ائس 11کلو گرام افیون برامد کرکے منشیات فروشی میں استعمال ہونے والے 5عدد موٹر سائیکل دو موٹر کار ایک ٹریکٹر بمعہ ٹرالی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی میں ملک کے ائین سے متصاد م فرسودہ اور انسانیت سوز قبائلی رسم و رواج کو برداشت نہیں کیاجائیگا سنٹرل اورکزئی میں قومی لشکر نے قانون اپنے ہاتھ میں لیکر ملزم کے گھر کو نذر اتش کیاتھا قومی لشکر میں موجود 17افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجاز ت نہیں دی جائیگی۔

انہوںنے ضلع اورکزئی میں منشیات کے کاروبار سے وابستہ قبائلی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس کی جگہ متبادل روزگار اختیار کریں اور اپنے کھیتوں میں پوست اور بھنگ کے کاشت کو ترک کریں ضلع اورکزئی میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اس معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا اگر اس گھناونے دھندے میں اورکزئی پولیس کا کوئی اہلکار ملوث پایاگیا تو ان کو نوکری سے برخاست کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی نئی منشیات ایکٹ میں سزائے موت کے حد تک کی سزا ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا ضلع اورکزئی میں تین تھانے ایک پولیس لائن 5عدد چیک پوسٹیں سی ٹی ڈی افس اور سپیشل برانچ افس بنائے جائیں گے جس کیلئے جگہیں مختص کئے گئے ہیں۔ڈی پی او نثار احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہاکہ ضلع اورکزئی میں گزشتہ گیارہ ماہ میں جتنی بھی ایف ائی ار ز درج ہوئی ہیں ان میں 60 فیصد سے زیادہ گرفتاریاں ہو چکی ہیں ہماری کوشش ہے کہ اس کارکردگی کو سو فیصد بڑھایاجائے ۔

انہوںنے کہاکہ لوئر اورکزئی علاقہ شاڈالہ میں ضلع خیبر کے اکاخیل قبیلے اور ضلع اورکزئی کے بیزوٹ قبیلے کے مابین جو جائیداد کے تنازعہ پر تصاد م ہوا تھا جس میں اکاخیل قبیلے کے دو افراد قتل ہوئے تھے 48گھنٹوں کے اندر اندر بیزوٹ قبیلے کے 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہیں اس وقت حالات قابو میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ اورکزئی پولیس فورس کسی سے کم نہیں مگر تربیت کی کمی ہے وہ بھی بہت جلد پوری ہوجائیگی۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران تما م ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی کہ ضلع اورکزئی میں تھانہ کلچر کو ختم کریں شریف قبائلی عوام اور مشران کو عزت دیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی کاروائی کریں کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ لینے کی اجازت نہ دیں منشیات فروشوں اور منشیات سے وابستہ کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کریں۔انہوںنے کہاکہ میری کوشش کہ ضلع اورکزئی کو منشیات سے پاک کرکے کرائم فری ضلع بنایا جائے۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں