وفاقی حکومت نے 2ارب25کروڑ روپے کی لاگت سے اپر اورکزئی سب ڈویثرن میں گیس کی تلاش کیلئے سروے پر کام شروع کر دیا

گیس ملنے سے ضلع اورکزئی کی بہت سے مشکلات حل ہوں گے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے گیس ملنے کے بعد گھریلوں استعمال گیس کے ساتھ کئے جائیں گے،سینیٹر اورنگزیب اورکزئی

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:47

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) وفاقی حکومت نے 2ارب25کروڑ روپے کی لاگت سے اپر اورکزئی سب ڈویثرن میں گیس کی تلاش کیلئے سروے پر کام شروع کر دیا اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیاگیا اس حوالے سے گزشتہ روز ضلع اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں ایک افتتاحی تقریب سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کی صدارت میں منعقد ہوئی تقریب میں سوئی نادرن گیس لاہور کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ریپریزنٹیٹیو ز افتخار احمد صفی اللہ اے سی اپر اورکزئی عدنان احمد ایکسین سی اینڈ ڈبلیو فرمان اللہ اور قبائلی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی اے سی عدنان احمد ایکسین فرمان اللہ مول گیس کمپنی کے افسران افتخار احمد نے کہا کہ گیس ملنے سے ضلع اورکزئی کی بہت سے مشکلات حل ہوں گے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے گیس ملنے کے بعد گھریلوں استعمال گیس کے ساتھ کئے جائیں گے جلانے کیلئے لکڑیوں کا ستعمال کم ہوگا اور جنگلات کٹائی سے بچ جائیں گے اس سے ماحول صاف ستھرا ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت اور صحت مند ہوگا اس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث سروے تاخیر سے شروع کیا گیا مگر یہ سروے تین چار روز میں مکمل کیا جائے گا اور اس کے نتائج پندرہ سے بیس روز تک آجائیں گے تقریب سے خطاب کے دوران اورکزئی قبائلی مشران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم گیس سروے ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ضلع اورکزئی میں پہلی بار گیس سروے خوش آئند اقدام ہے انہوں نے سینیٹر اورنگزیب مرکزی و صوبائی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں