امن کی خاطر قبائل نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ،ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی

بدھ 13 اکتوبر 2021 16:15

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2021ء) امن کی خاطر قبائل نے بیش بہا شہادتیں اور قربانیاں دی ہیں ہمیں ملکر امن کے قیام کو قائم رکھ کر شہداء کے خون کے ساتھ وفا کرنا ہے ہم سب نے ملکر امن خراب کرنے والے کالی بھیڑیوں کو نکالنا ہے جب تک امن نہ ہو علاقہ ترقی نہیں کرسکتا ماموزئی میں بازاروں اور علاقے کے ترقی و اباد کاری کیلئے 35کروڑ سے زیادہ فنڈ منظور ہوا ہے سڑکوں پانی اور دیگر ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جار ی ہے ماموزئی قبائل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے خادیزئی شہداء کے یاد میں پبلک پارک اور یاد گار شہداء تعمیر کیاجائیگا۔

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد خالد کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل رائے کاشف امین ڈی پی او نثار احمد خان نے اپر اورکزئی خادیزئی شہداء پارک کے افتتاح اور کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا شہداء خادیزئی پارک کے افتتاحی تقریب میں لیفٹنٹ کرنل عادل اے سی عدنان احمد سمیت تمام محکموں کے افسران اور علاقہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل رائے کاشف امین ڈی سی محمد خالد ڈی پی او نثار احمد خان نے شہدائے خادیزئی کے دھماکے کے جگہ پر ان کے نام سے پبلک پارک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر ماموزئی اور علی خیل قبائلی نے ضلعی انتظامیہ کے سامنے پانی سڑکیں تعلیم سمیت سکولوں اور صحت کے مراکز میں سٹاف پورا کرنے اور امن کے بحالی کے حوالے سے اپنے اپنے مسائل بیان کئے کھلی کچہری اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی محمد خالد کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل رائے کاشف امین ڈی پی او نثار احمد خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ان شہداؤں کے قربانیوں کے بدولت آج ضلع اورکزئی میں مکمل امن قائم ہوچکاہے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں