اورکزئی، کوئلے کی کان میں واٹر ٹینک سے پانی بھر نے سے تین مزدور جاں بحق ، تین زخمی

منگل 19 اپریل 2022 23:21

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2022ء) سنٹرل اورکزئی کے علاقہ چھپر مشتی میں شاہین نامی شخص کے کوئلے کے کان میں واٹر ٹینک سے پانی بھر جانے کے باعث تین مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی نوید اللہ شاہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انچار ج ریسکیو1122ضلع اورکزئی بلال افریدی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پیر اور منگل کے درمیانی شپ 12بجے سنٹرل ٓاورکزئی کے علاقہ چھپر مشتی میں شاہین نامی شخص کے پانچ سو فٹ گہری کوئلے کے کان کے اندر 6مزدور کام میں مصروف تھے کہ اچانک کوئلے کان کے ساتھ بنایا گیا پانی کی ٹینکی کا دیوار ٹوٹ گیا جس کے باعث سارا پانی کوئلے کے کان کے اندر چلا گیا واقعہ کے فورا بعد ریسکیو 1122کے ٹیم انچارج بلال افریدی کی قیادت میں اسی طرح ضلعی انتظامیہ کے افسران اور کزئی پولیس موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کی جس کے نتیجے میں 3افراد احمد خان والد عبدالامین فرمان اللہ ولد عبدواحید سمیع اللہ ولد محمد شفیق ساکنان سوات شانگلہ کو زخمی حالت میں زندہ نکال دیا جبکہ تین مزدور بدستور پانی سے بھری پانچ سو فٹ گہری کوئلے کے کان میں پھنسے ہوئے تھے اس دوران ریسکیو کول مائن کے ٹیم بھی پہنچ گئی مسلسل دس گھنٹے اپریشن کے بعد کان کے اندر پھنسے ہوئے تین افراد شمشاد علی ولد رحمان اللہ شعیب اللہ ولد محمد امین بخت منیر ولد کسوار خان ساکنان سوات شانگلہ کے مردہ لاشیں نکالی گئی لاشوں کو اپنے ابائی گاوں روانہ کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو کے ڈی اے ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیاہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہیں ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں