قبائیلی ضلع اورکزئی میں 30اپریل تک عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منایا جا رہاہے

منگل 26 اپریل 2022 00:16

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2022ء) قبائیلی ضلع اورکزئی میں 30اپریل تک عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منایا جا رہاہے قبائلی اضلاع کے تمام یونین کونسلوں کے سطح پر علاقہ مشران علمائے کرام اور جوانوں کے زریعے اگاہی مہم کررہے ہیں اس حفاظتی ٹیکہ جات میں بچوں کو 12قسم کے حفاظتی ٹیکے لگا رہے ہیں بچوں کی بہترین پرورش صحت مند زندگی کیلئے ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ ہمیں صحت مندمعاشرہ کو قائم کرنے میں مدد مل سکیں اس حوالے سے ڈپٹی ڈی ایچ او قبائلی ضلع اورکزئی ڈاکٹر افتخار نے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے اگاہی واک کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی ضلع اورکزئی میں 24اپریل سے 30اپریل تک عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منا رہے ہیں اس مہم کے دوران دو سال سے کم عمر کے بچوں کو 12مختلف قسم کی بیماریوں جن میں تپ دق ٹی بی پولیو خناق نمونیا کالی کانسی کالا یرقان گردنتوڑ بخار اسہال تشخج خسرہ کورونا وائرس کیخلاف حفاظتی ٹیکے لگارہے ہیں ہمارے والدین سے اپیل ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگائے تاکہ ہم انے والے نسلوں کو ایک صحت مند معاشرہ قائم کر سکیں اس میں ہمارے ساتھ علاقہ مشران نوجوانان اور علمائے کرام بھی بھر پور حصہ لے رہے ہیں اس موقع پر عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات اگاہی مہم کے حوالے سے واک بھی کیا گیا اور موٹر سا ئیکلوں پر عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ریلی بھی نکالی گئی

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں