اپر اورکزئی سمانہ کے مقام پر آل قبائل کی جانب سے فخر قبائل شہدائے پاکستان سرہ گڑھی کی یاد میں تقریب

جمعرات 14 جولائی 2022 21:51

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2022ء) تاریخ قبائل کی قربانیو ں سے بھری پڑی ہے برٹش آرمی کا دورہ سمانہ سرہ گڑھی پر قبائل کی تاریخ کو مسخ کرکے قبائل کو دہشت گرد کہلانا قابل مذمت ہے برٹش آرمی کو شکست دینے اور پاکستان کی آزادی میں قبائل کی قربانیاں شامل ہیںقبائل کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں کی گرفتاری اور ان پر تشدد کرنا قبائل کے حقوق غصب کرنا ہے تفصیلات کے مطابق اپر اورکزئی سمانہ کے مقام پر آل قبائل کی جانب سے فخر قبائل شہدائے پاکستان سرہ گڑھی کی یاد میں ایک تقریب اور قبائل کی تاریخ مسخ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی تقریب میں گزشتہ ہفتے برٹش آرمی کا سمانہ سرہ گڑھی دورے کے موقع پر قبائل کو دہشت گردکہلانا قبائل کی تاریخ مسخ کرنے کے خلاف اور قبائل شہداء کے حق میں آواز اٹھانے پر نجیب اورکزئی پر بغیر ایف آئی ار کے گرفتاری اور ان پر تشدد کے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی احتجاجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ سینٹر اورنگزیب اورکزئی حاجی شکیل چیئرمین آل قبائل ملک محمد حسین آفریدی او آر ایم چیئرمین محمد نواز ایڈوکیٹ ماجد بخاری صفی اللہ حاجی الف خان آفریدی اور سلطان بنگش نے کہا کہ قبائل نے ہمیشہ اپنے وطن کا دفاع کیا قبائل کی بیش بہا قربانیوں کی وجہ سے برصغیر پاک ہند فرنگیوں سے آزاد ہوا آج قبائل کی قربانیوں کی تاریخ کو مسخ کیا جا رہا ہے تاریخ اور قبائل کے قربانیوں کا دفاع کرنے والوں پر تشدد کیا جا رہا ہے 1893 سال پختونوں کے لئے تاریک باب ہے بدقسمتی سے پختون آج انگریز کا لکھا ہوا تاریخ پڑھ رہے ہیںانہوں نے گزشتہ ہفتے برٹش آرمی کے دورہ سمانہ سرہ گڑھی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برٹش آرمی کا دورہ سمانہ سرہ گڑھی پر قبائل کی تاریخ کو مسخ کرکے قبائل کو دہشت گرد کہلانا قابل مذمت ہے برٹش آرمی کو شکست دینے اور پاکستان کی آزادی میں قبائل کی قربانیاں شامل ہیں ہمیں اپنی تاریخ سے پورے پختون قوم کو مکمل آگاہ کرکے لائحہ عمل طے کرنا ضروری ہے ہمیں اپنی تاریخ کے تحفظ کیلئے یکجا ہونا ہے پاکستان کی آزادی میں قبائل کی قربانیاں شامل ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجیب اورکزئی کی بغیرایف آئی آر کی گرفتاری اور تشدد کرنے پر ملوث اہلکاروں اور افسران کے خلاف کاروائی کی جائے آل قبائل نے متفقہ طور پر ہر سال 12اکتوبر کا دن سرہ گڑھی شہداء کے نام سے منانے کا بھی اعلان کیا

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں