پاکپتن،نوجوان سے 7 سات افراد کی مبینہ زیادتی،تشدد، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

اتوار 14 جولائی 2019 19:30

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2019ء) نوجوان سے 7 سات افراد کی مبینہ زیادتی اور تشدد،ملزمان نے نوجوان کی مونچھیں اور بھنوئیں مونڈ ڈالیں،تشدد کر کے ناک کی ہڈی توڑ ڈالی،ورثاء کے مطابق چوکی انچارج سکندر چوک صلح کیلیے دبائو ڈال رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی گائوں 58 ڈی کا رہائشی محمد صابر بازار سے سامان لینے گیا جہاں سے اسے غلام مرتضی وغیرہ 7 افراد زبردستی قریبی سکول میں لے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے نوجوان کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر کے وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے نوجوان کی ناک کی ہڈی توڑ دی،ملزمان نے نوجوان کی بھنوئیں اور مونچھیں بھی مونڈ دیں۔پولیس تھانہ چکبیدی نے متاثرہ نوجوان کی والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ ورثاء کے مطابق مقدمہ میں میڈیکل کے مطابق دفعات شامل نہیں کی گئیں۔ورثاء کا کہنا ہے کہ چوکی انچارج سکندر چوک ہم پر صلح کیلئے دبائو ڈال رہا ہے، جبکہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں