پلانٹیشن فار پاکستان مہم کے تحت ملک کو سر سبز و شاداب بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان

اتوار 18 اگست 2019 19:55

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) کلین اینڈ گرین مہم ترقی ومستحکم پاکستان کی بنیاد ہے ، پلانٹیشن فار پاکستان مہم کے تحت ملک کو سر سبز و شاداب بنایا جائے گا، جاندارکی بقاء درختوں کی مرہون منت ہے اور ان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ، جدید ماحولیاتی تبدیلوں کے مد نظر رکھتے ہوئے کثرت کے ساتھ ان کی کاشت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے پلانٹیشن فار پاکستان کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریا ، ڈی ایچ کیو ہسپتال ، یونین کونسل 19/S.

(جاری ہے)

P ، اور زراعت آفس میں پودلیت لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی راجہ طارق محمود ، چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہر اقبال ،میڈیا نمائند گان بھی پودے لگائے ، ڈپٹی کمشنر احمدکمال مان نے کہا کہ ضلع پاکپتن میںایک لاکھ پچاس ہزار پودے لگائے جائیں گے ، انہوں نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام جنگلات کے فروغ اور فوائد سے طلبا ء کو آراستہ کریں انہیں پودے لگانے کی طرف مائل کریں ، انہوں نے کہا کہ پودے لگا نا اہم ہی نہیں بلکہ ان کی آبیاری بھی ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ درختوں کی کٹائی کے عمل کو روکیں اور ان کی حفاظت کیلئے مستند طریقے سے کام کریں، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ، چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہر اقبال ، ایم ایس ڈاکٹر یونس رانا، چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی راجہ طارق محمود ، ڈی ڈی زراعت ریاض احمد ، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ طاہر مختار ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد رشید ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزانے اپنے اپنے دفاتر میں پو دے لگائے ، دیگر نے بھی پودے لگائے ، علاوہ ازیں ایم پی اے ساجدہ یوسف اور چیف آفسیر میونسپل کمیٹی نوید سیلانی نے بھی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ایم سی کمپلیکس میں پودے لگائے ، دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا سید آصف حسین شاہ نے بھی شجر کاری مہم کے سلسلہ میںتحصیل کمپلیکس عارفوالا میں پودے لگائے ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں