کنواں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے دو مزدور جا ں بحق

اتوار 19 اگست 2018 14:00

پاکپتن۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) کنواں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے دو مزدور مٹی کے تودے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 93-EB میں ایک پرانے اور بوسیدہ کنواں کھدائی دو مزدور محمد نواز اور محمد امتیاز کر رہے تھے اور اینٹیں نکال رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ ان پرآن گرااور وہ مٹی کے تودے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔ریسکیو۔1122سٹاف نے ان کی لاشوں کو باہر نکالا۔دو مزدور محمد نواز ولدمحمد یار اور محمد امتیازولد محمد شہباز چک 163-EBمحمد نگر کے رہنے والے تھے۔ان لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں