اے سی بسوں سے بھتہ وصولی کا تنازعہ، مخالفین نے ایک شخص کی ناک کاٹ دی ، 5 افراد زخمی

منگل 25 ستمبر 2018 22:03

پاکپتن۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) اے سی بسوں سے بھتہ وصول کرنے پر تنازعہ، مخالفین نے ایک شخص کی ناک کاٹ دی ،تصادم میں پانچ افراد زخمی، بتایا گیا ہے کہ عارفوالا چوک کمہاراں والا میں اے سی بسوں سے بھتہ وصولی پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ مخالف فریق نے ایک شخص کی ناک بھی کاٹ دی، مذکورہ شخص سمیت دیگر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں