پاکپتن،تین مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ، چار افراد شدید زخمی

پیر 18 مارچ 2019 22:04

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) تین مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ پہلے چک38-EB کا 55سالہ ظہور احمد بھٹی اپنی فیملی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار موٹرسائیکل رکشہ کی ٹکر سے سالہ ظہور احمد بھٹی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کی ساتھی خاتون اور چار سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا میں داخل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثہ میں چک 25-EB کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل رکشہ سے گر کر چک کوٹ بلوچ کا چودہ سالہ لڑکا محمد عرفان ہلاک ہو گیا ۔ تیسرے حادثہ میں چک فرید شاہ کے قریب تیز رفتار تیز رفتار موٹرسائیکل رکشہ کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نیتجہ میں ایک شخص اور ایک لڑکی سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا میں داخل کر دیا۔۔۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں