ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کا سبز ی منڈی کادورہ کیا ،سبزی و فروٹ بولیوںکے عمل کا جائزہ لیا

بدھ 13 نومبر 2019 18:05

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے علی الصبح سبز ی منڈی کادورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے سبزی و فروٹ کی فروخت کے عمل کا جائزہ لیا ، انہوں نے سبز منڈی کے تاجران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سبزیاں اور فروٹ کم شرح منافع پر فروخت کریں اور کو شش کریں کے عوام کی قوت خرید کے مطابق بہترین کوالٹی کی سبزیاں اور فروٹ فروخت کریں ، صارفین کے حقوق کا خاص خیال رکھیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کوبہترین کوالٹی کی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، دوکاندار حضرات مقرر کردہ نرخوں کے مطابق سبزیاں ، فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ فروخت کریں ، انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سبزیوں ، فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فراہمی کے عمل کا جائزہ لیں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کریں اورسب کے ساتھ یکساں سلوک کریں اور بلا امتیاز کاروائی کریں ، عوام کو سبزیاں ، فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مقر رکردہ نرخوں پر فراہمی کویقینی بنائیں اور اپنے فرائض منصبی دیانت داری ایمانداری سے انجام دیں ، عوام کو سبزیاں ، فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ مقر رہ کردہ نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے کسی قسم کی غفلت ، کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں اور عوام کو ہر ممکن طریقے سے ریلیف فراہم کریں ، ااس موقع پر انتظامی ، مارکیٹ کمیٹی ، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، اس موقع پر متعلقہ اداروں کی چف سے سبزیاں و فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے دوکانداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وائیٹ بورڈ پر سبزیوں اور فروٹ کی مقرر کردہ نرخوں کے اندارج کویقینی بنائیں تاکہ عوام مقرر کردہ نرخوں سے آگاہی حا صل ہو اور ضروریات کے مطابق سبزیاں ، فروٹ خرید سکیں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں