پاکپتن، آٹے کی بلا جواز قیمتوں میں اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان

منگل 21 جنوری 2020 22:33

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بز دار کی خصوصی ہدایات کے مطابق عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ، حکومت پنجاب کی جانب سے آٹے کی بلا جواز قیمتوں میں اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں اور ان کے خلاف کریک ڈاون کریں ، آٹے کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، سرکاری گندم کا آٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والی فلور ملوں کو سیل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے آٹا کی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیوم قدرت ، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ رانا آفتاب احمد ،ڈی آئی او سید سلمان حسین ، محکمہ فوڈ کے افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور آٹا چکی مالکان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں