پاکپتن،ضلع امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 کا نفا ذ

پیر 14 ستمبر 2020 22:26

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) یڈ منسٹریٹر /ڈی سی احمد کمال نے ضلع امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کے سلسلہ میں دفعہ 144 کا نفا ذ کر دیا ہے ،جس کے مطابق پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع ، ریلی نکالنے ، امن و امان میں خلل ڈا لنے ، کاروباری سرگر میوں میں روکاوٹ ڈالنے ، کارنر میٹنگ کرنے ، احتجاج کرنے ،خوف ہراس پھیلانے، اسلحہ کی نمائش ، ہو ائی فائرنگ کرنے ، بینر ز ، پمفلٹ ، پو سٹر ، اشتہارات چھپوانے ، لگانے تقسیم کرنے،نفرت آمیز تقاریر کرنے و اکسانے پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے ،دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جائے گی ، یہ احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہو ں گئے ، یہ احکامات 29 ،30 نومبر دو یوم کیلئے مو ثر ہوں گئے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں