پاکپتن :)پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے سمیت ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث دو گینگز گرفتار کرلیے

ملزمان کے قبضہ سے بارہ موٹر سائیکلیںں مویشی اور بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمد

پیر 30 نومبر 2020 23:04

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے سمیت ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث دو گینگز گرفتار کرلیے، ملزمان کے قبضہ سے بارہ موٹر سائیکلیںں مویشی اور بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمد ڈی ایس پی صدر سرکل عبدالرحمن عاصم نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او نجیب الرحمن بگوی کی ہدایت پر پولیس نے 6 ارکان پر مشتمل دو خطرناک ڈکیت گینگز گرفتار کرلیے، گرفتار ڈاکو موٹر سائیکل چھیننے سمیت ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوئوں کے قبضہ سے بارہ موٹر سائیکلیں، مویشی اور جدید اسلحہ سمیت بڑی تعداد میں مال مسروقہ برآمد کیا گیا،گرفتار ڈاکو پنجاب کے متعدد اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔ڈی ایس پی کے مطابق ملزمان سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں