پاکپتن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ڈینگی کے تدارک کے لئیے سرگرم

منگل 2 مئی 2023 17:55

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2023ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122)پاکپتن ڈاکٹر احمد رضا نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول ہی ڈینگی سے نجات کا واحد ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکپتن آفس میں منعقدہ ماہانہ کارگردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ریسکیو اینڈسیفٹی آ فیسر پاکپتن مہدی حسن ظفر،ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسر عارفوالا محمد مرسلین، کنٹرول روم انچارج سلیم مسعود سمیت ایڈمن و دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ریسکیو1122 پاکپتن کو ماہ اپریل میں 11728 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2040 ایمرجنسی کالز تھیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122پاکپتن نے ضلع بھر میں اوسط ریسپانس ٹائم سات منٹ کو برقرار رکھتے ہوئے2040ریسکیو آپریشنز میں 2142متاثرین کو ریسکیو کیا متاثرین میں 614 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداددی گئی جبکہ 1464کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 64افراد موقع پر جاں بحق ہوئےجن میں 09روڈ ٹریفک حادثات میں 49, میڈیکل ایمرجنسیز میں، 02لڑائی جھگڑے کے واقعہ میں اور 04دیگر ایمرجنسیز میں جاں بحق ہوئے، کنٹرول روم ڈیٹا کے مطابق اپریل میں ریسکیو 1122پاکپتن نے517روڈ ٹریفک حادثات، 1228میڈیکل ایمرجینسیز، 23آگ لگنے کے واقعات، 68جرائم کے واقعات اور203 متفرق واقعات میں ریسکیو سٹاف نے پیشہ ورانہ مہارت سے ریسکیو سروسز فراہم کیں، علاوہ ازیں 479مریضوں کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس (PTS) کے تحت مریضوں کو بہتر سہولیات کے حصول کے پیش نظر ایک شہر سے دوسرے شہر میں شفٹ کیا گیا۔

\378

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں