پاکپتن، ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پاؤں کے زخم کے علاج کیلئے آنیوالے بچے کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس

ل* موقع پر موجود ڈاکٹر اور 2 چارج نرسز کو فوری معطل کردیا گیا ،میڈیکل سٹورسیل

اتوار 1 اکتوبر 2023 18:20

zپاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2023ء) ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں پاؤں کے زخم کے علاج کی غرض سے آنے والے بچے کی ہلاکت کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا، موقع پر موجود ڈاکٹر اور 2 چارج نرسز کو فوری طور پر معطل کردیا گیا، ورثا کی جانب سے بچے کو دی جانے والی ادویات مہیا کرنے والے میڈیکل سٹور کو بھی فوری سیل کر دیا گیا، واقع کی مکمل تحقیقات کے لیے کنسلٹنٹ چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد ظفر کی سربراہی میں ڈاکٹرز اور ہسپتال انتظامیہ کی 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، انکوائری کمیٹی کو 3 دن میں مکمل تحقیقات کرکے حتمی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی میں بچے کی ہلاکت میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں