تعلیمی ادارے اپنی پالیسیوں کو وقت اورحالات کے مطابق لاگو کریں، طاہربلوچ

منگل 12 مارچ 2024 23:10

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) چیئرمین یونین کونسل نکر حاجی طاہر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بعض پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے ہر سال یونیفارم میں تبدیلی پر کھڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور درمیانے طبقے کے شہری اسکے متحمل نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ ملک میں طوفانی مہنگاہی نے ویسے ہی سفید پوش شہریوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا اب مذید بچوں کی تعلیم کے لئے بھی وہ پریشان ہیں پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنی پالیسیوں کو وقت اور حالات کے مطابق لاگو کریں ایسے فیصلے مسلط کرنے سے گریز کریں جسے پورا کرنا شہریوں کی بساط سے باہر ہو انہوں نے کہا کہ میں آئیڈیل پبلک سکول انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ یونیفارم میں تبدیلی کا فیصلہ واپس لیں والدین بچوں کے کھانے پینے کی ضروریات کا خیال رکھیں یا سکولوں کی طرف سے غیر ضروری فرمائشوں کو پورا کریں انہوں نے کہا کہ اسطرح کے فیصلے صریحا زیادتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں