ضلعی انتظامیہ پنجگور نے مخیر حضرات کے تعاون سے سستا بازار قائم کردیا

اتوار 17 مارچ 2024 20:00

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) پنجگور صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی کی میں ضلعی انتظامیہ پنجگور نے مخیر حضرات کے تعاون سے سستا بازار قائم کردیا جس میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر روزمرہ مرہ ضروریات کی چیزیں شہریوں کو مہیا ہونگی اسسٹنٹ کمشنر پنجگور حافظ رضوان قادر نے تاجران کمیٹی پنجگور کے صدر فرید نواز بلوچ کے ہمراہ جامع مسجد روڑ پر سستا بازار کا باقاعدہ آغاز کردیا .

(جاری ہے)

اس موقعے پر سستے بازار میں شہریوں نے خریداریاں بھی کیں اسسٹنٹ کمشنر پنجگور حافظ رضوان قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پرسستا بازار قائم کرنے کا مقصد رمضان المبارک میں غریب اور کم آمدنی والے شہریوں کو ریلیف دلانا ہے اور اس سلسلے میں انجمن تاجران کمیٹی پنجگور اور مخیر حضرات نے بھرپور تعاون کیا ہے اور مذید میں مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ہم سب ملکر ان ضرورت مند افراد جو مہنگاہی کی وجہ سے چیزوں کو اپورٹ نہیں کرسکتے ان کو کم ریٹ پر چیزیں فراہم کرکے سہار دے سکیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عام لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور سستا بازار قائم کرنے کا مقصد بھی عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اس طرح کے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں