سورروان ا درادک میں طوفانی ہواؤں ،بارش و ژالہ باری نے تباہی مچادی

زمینداروں کے زرعی سولر اور فصلات تباہ کروڑوں روپے کے نقصانات

پیر 15 اپریل 2024 21:10

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) سورروان ا درادک میں حالیہ طوفانی ہواؤں بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی زمینداروں کے زرعی سولر اور فصلات تباہ کروڑوں روپے کے نقصانات ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مختلف علاقوں سوروان درادک میں حالیہ طوفانی ہواؤں بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلات تباہ جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں پر لگے سولر سسٹم ٹوٹ کر ہوا میں اڑ گئے جس سے زمینداروں کو کروڈوں روپے کے نقصانات ہوئے گندم کی تیار فصل زالہ باری سے مکمل تباہ ہوگئی ہے زمینداروں کے ساتھ بزگر ناں شبینہ کے محتاج بن کر رہ گئے جو سال بھر اس امید پر محنت کررہے تھے کہ فصل سے انکے معاشی مشکلات کم ہوسکیں گے مگر زالہ باری اور طوفانی ہواؤں نے زرعی شعبے کو بری طرح سے متاثر کرکے رکھ دیا متاثرہ زمینداروں میں عبدالمالک سوروانی ،حاجی محمد طاہر ،صوفی عبدالطیف ،محمد اسماعیل ،حاجی جاسم،عامر علی،حاجی رحیم جان .حاجی عبدالصمد،عبدالمجید ،حاجی محمد عمر ،محمد اسلم،اعجاز واحد ،حاجی مراد بخش،حاجی لحل جان،حاجی حمید ،رحمت اللہ، حاتم صالح،ملا فردوس،راشد مراد،اللہ، داد،حاجی عطا ،حاجی اللہ بخش،محمد اشرف ،ماجد علی اور دیگر درجنوں زمیندار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں