گوادرمیں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے چین کے ساتھ 300میگاواٹ بجلی فراہمی کے لیئے معاہدہ کیاجارہاہے ،محمد اسلم بھوتانی

میراحلقہ انتخاب انتہائی وسیع ہے اس کے باجود میں اپنے حلقے کے لوگوں سے رابطے میں ہو ں، رکن قومی اسمبلی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:02

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی محمداسلم بھوتانی نے کہاکہ ضلع گوادرمیں بجلی بحران کے خاتمے کے لیئے چین کے ساتھ 300میگاواٹ بجلی فراہمی کے لیئے معاہدہ کیاجارہاہے جبکہ ہواسے 50میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے لیئے ایک غیرملکی کمپنی سے بات چیت جاری ہے ،اس سے آنے والے وقت میں گوادرسمیت مکران میں بجلی کابحران ختم ہوگا ،میراحلقہ انتخاب انتہائی وسیع ہے اس کے باجود میں اپنے حلقے کے لوگوں سے رابطے میں ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں پسنی کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انکا مذید کہناتھا پسنی فش ہاربر جیٹی کی بحالی کے لیئے چائنیزحکومت نے فوری مددکی یقین دہانی کرائی ہے اور وہ پسنی جیٹی کی بحالی میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اس حوالے سے چائنیزکمپنی کی جانب سے ڈریجنگ ورک پلان اقتصادی امورڈویژن کو روانہ کردی گئی ہے جہاں سے اسے چین کے سفارت خانے کو ارسال کردیاجائے گا انہوں نے کہاکہ پسنی فش ہاربر جیٹی کی بحالی سے مقامی ماہی گیروں کے دیرینہ مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہوگی انہوں نے بتایاکہ منتخب ہونے کے فوری بعد گوادرکے مسائل کے حل کے لیئے اپنی کوششوں کو تیز کردیا اور تین ماہ کے دوران ضلع گوادرکا دوبار تفصیلی دورہ کرچکا ہوں انکا کہنا تھا کہ بڑے بڑے پروجیکٹ پر راتوں رات کام نہیں ہوتا جتنے بھی بڑے پروجیکٹ ہیں ہماری کوشش ہے کہ جلد ان پروجیکٹ پر عمل درامد شروع ہوجائے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش سے اورماڑہ میں نادراآفس کا قیام ہواہے اور نادراآفس میں ملازمت کے حوالے سے مقامی لوگوں کو ترجیح دیاجائے انکا کہناتھا کہ ضلع گوادرمیں بجلی کا بحران حل ہونے کے بعد ترقی اور خوشحالی کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے اور گوادرمیں بجلی بحران کے خاتمے کے لیئے حکومت چین سے تین سو میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے لیئے معاہدہ کیا جارہاہے جبکہ ہواسے پچاس میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے لیئے ایک غیرملکی کمپنی سے بھی بات چیت جاری ہے انہوں نے کہاکہ میراحلقہ انتخاب بہت ہی وسیع ہے اور میری کوشش ہے کہ میں اپنے حلقہ انتخاب کے جتنے بھی بڑے بڑے مسائل ہیں انہیں حل کرسکوں انہوں نے کہاکہ وفاق کی جانب سے ہمیں ابھی تک کوئی فنڈزمہیا نہیں کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود میں اپنے عوام کے ساتھ ہوں ۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں