عدلیہ سیلوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے بار اور بیچ کو ملکر ایسا حکمت عملی بنانا ہوگا،جسٹس جمال خان مندوخیل

ہفتہ 11 جنوری 2020 23:38

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے پسنی کا دورہ کیا اس موقع پر جسٹس ہاشم خان کاکڑ ، جسٹس نزیر احمد لانگو،جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس کامران ملا خیل، جسٹس روزی خان بڑیچ،جسٹس حمید بلوچ،رجسٹرار ہائی کورٹ جسٹس راشد محمود،ایڈووکیٹ جنرل ارباب طاہر،ڈسٹرکٹ سیشن جج گوادر طاہر ہمایوں بھی انکی ہمراہ تھے جبکہ ،ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن(ر) محمد وسیم،ڈی پی او گوادر نصیب اللہ سمیت ضلعی آفیسران بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہا کہ عدلیہ سیلوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے بار اور بیچ کو ملکر ایسا حکمت عملی بنانا ہوگاتاکہ لوگوں کو فوری اور سستی انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر مل سکے دورہ پسنی کے موقع پر وکلا اور جوڈیشل آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ ہمارے دورے کا مقصد مقامی لوگوں، جوڈیشل آفیسران اور وکلاء کے مسائل کو معلوم کرکے انہیں حل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے پسنی کے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کرکے انکے مسائل سنے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ پسنی کے عدالتی ریکارڈ چیک کرنے کے بعد کہا کہ زیر التوا کیسرز کو جلد از جلد نمٹاکر سائلین کی داد رسی کیا جائے۔ وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بار اور بینچ کو ملکر لوگوں کو سستی انصاف دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کے جائز مسائل کو حل کریں گے۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں