پسنی:بلوچستان نشے کے پیسے نہ دینے پر بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کا بے دردی سے قتل کردیا

منگل 22 نومبر 2022 22:57

پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2022ء) بلوچستان نشے کے پیسے نہ دینے پر بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کا بے دردی سے قتل کردیا،زاکر نے اپنی ماں کو رسیوں سے باندھ کر قتل کردیا،لوگ تماشا دیکھتے رہے پولیس زرائع نے آن لائن کو بتایا کہ انہیں گوادر سے اطلاع ملی کہ پسنی میں اس طرح کا کوئی واقعہ ہورہا ہے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ملزم کو فرار ہونے نہیں دیا اور اسے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم زاکر عاقل شیشہ اور کرسٹل کا نشہ کرتا ہے اور انہوں نے نشہ کے لیے اپنی ماں سے پیسے مانگے اور اسکی ماں نے کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں جس پر بیٹا تعش میں آگیا اور پہلے اپنی ماں کو رسیوں سے باندھا پھر اس کے سر پرکلہاڑی کے وار کیے جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگئی۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں