پتوکی ، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ ، سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 14 اپریل 2024 16:45

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) شادی کی تقریب پر پولیس نے چھاپہ مار ا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نی7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی اسلم بھٹی کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ملزمان جاگووالا چک نمبر 4میں مظہر اقبال کی شادی تقریب پر ہوائی فائرنگ،ناچ گانا،فحش ڈانس پارٹی کررہے ہیں جس پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے جاگووالا چک نمبر 4میںچھاپہ مارا ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے تقریب میں ہوائی فائرنگ،فحش ڈانس و ناچ گاناکرنے والے 7ملزمان محمد علی، عادل، سلطان سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او سٹی پتوکی اسلم بھٹی کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم بنادی ہے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں