پتوکی، پولیس کا شراب کی چالوبھٹی پر چھاپہ، دو ملزمان گرفتار 180لیٹر دیسی شراب برآمد،مقدمہ درج

پیر 15 اپریل 2024 16:11

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پولیس کا شراب کی چالوبھٹی پر چھاپہ دو ملزمان گرفتار 180لیٹر دیسی شراب برآمد ودیگر سامان قبضہ میں لیکر الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل پتوکی عرفان اکبر بٹ کی خصوصی ہدائیت پر سرائے مغل پولیس نے تارا گڑھ چک نمبر 44میں شراب کی چالوبھٹی پر چھاپہ ماراپولیس نے ملزم سلیم کو گرفتار کرکے 150لیٹر شراب برآمد کی اور دیگر سامان انے قبضہ میں لے لیا ملزم نے اپنے گھر میں شراب کی بھٹی لگارکھی تھی دریں اثنا ء پولیس نے جاگو والہ چوک سے محمد خلیل کو گرفتار کیاملزم کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی تھانہ سرائے مغل پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف ریاض جاوید SIکی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں