ڈی ایس پی کا تحصیل جمرود آمد پراسسٹنٹ کمشنر آفس اور بازار میں عوام سراپا احتجاج

بدھ 31 اکتوبر 2018 17:23

جمرود۔30اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2018ء) حیات آبا دسرکل کے ڈی ایس پی رحیم حسین کی آمد پر تحصیل جمرود میں عوام نے بھرپور احتجاج کیا ، اس دوران جمرود کے مرکزی بازار میں قبائلی عوام جمع ہوگئے اور پولیس افسران کے خفیہ دورے کے موقع پر مشتعل ہوگئے، مشتعل ہجوم نے اسسٹنٹ کمشنر جمرود کے دفتر میں پولیس کی موجودگی کی اطلاع پر تحصیل آفس میں میٹنگ روم کاگھیرائوکیا،ا س موقع پر خاصہ دار فورس کی بھاری نفری بھی عوام کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے رہے اور دفتر سے پیچھے ہٹاتے رہے۔

خاصہ دار فورس کی بھاری نفری نے بہت مشکل سے ڈی ایس پی رحیم حسین کوگاڑی تک پہنچایا اور دفتر سے باہر لے گئے جس کے بعد پولیس افسران کو سخت سیکیورٹی حصار میں میٹنگ روم سے نکال کر اپنی گاڑی میں بٹھایا ،پولیس افسران کی گاڑی روانہ ہوتے ہی وہاں پر موجود مشتعل ہجوم نے پولیس کی گاڑی اور ان کے گارڈز پر پتھرئو کیا جس سے پولیس افسر کا ایک گارڈ زخمی ہواتاہم سخت دھکم پیل کے بعد وہ فرنٹئر کور کی سخت سیکیورٹی میں ایف سی قلعہ علی مسجد منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

اڈی ایس پی کے جانے کے بعد مظاہرین نے باب خیبر کے مقام پر پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا جبکہ اسی دوران ڈی ایس پی رحیم حسین دوبارہ ایف سی کی بھاری سیکورٹی کے ہمراہ لنڈی کوتل جانے کیلئے جمرود بازار پہنچ گئے جس پر عوام دوبارہ برہم ہوگئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کی جس کے بعد وہ فرنٹئر کور کی سخت سیکیورٹی میں ایف سی قلعہ علی مسجد منتقل کردیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں