مولانا فضل الرحمن کا راستہ روکنے کے لیے ہمارے ورکرز ہی کافی ہیں

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کی سیاست اپنی قیمت لگوانا ہے لیکن مولانا نے جو چندہ اکٹھا کیا اس کا بھی حساب دینا ہو گا۔ شوکت یوسف زئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:07

مولانا فضل الرحمن کا راستہ روکنے کے لیے ہمارے ورکرز ہی کافی ہیں
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2019ء) :وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے لیے ہمارے ورکرز ہی کافی ہیں جو انہیں باہر ہی نہیں نکلنے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ورکرز کافی ہیں جو آپکو بھی نہیں نکلنے دیں گے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں۔تین چار لوگ تو ہارا ہوا ایم پی اے بھی جمع کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا آؤٹ ہونے کے باوجود بضد ہے،عوام نے پی ٹی آئی کو پانچ سال کے لیے ووٹ دیا ہے اور ہمارے چار سال باقی ہے،صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پندرہ لاکھ لوگوں کا دعویٰ کرنے والا پندرہ ہزار نہیں لا سکتے۔

(جاری ہے)

سیاست سیاست کھیلیں,انتشار نہ پھیلائیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کی سیاست اپنی قیمت لگوانا ہے لیکن مولانا نے جو چندہ اکٹھا کیا اس کا بھی حساب دینا ہو گا۔ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں اور صحیح فیصلوں کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر گرے لسٹ سے نکل رہا ہے۔ عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے اسلام اور مسلمانوں کی صحیح ترجمانی کی اور دنیا میں وہ اسلامی مما لک کے لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں۔

ہماراملک مقروض ہے لیکن غریب نہیں ہمارے پاس قدرت کے بے تحاشا وسائل موجود ہیں، ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے ملک مقروض ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے عوام پر 30 ہزار ارب روپے کا قرضہ چڑھا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو قرضوں سے نکالنے کے لئے سخت فیصلے کئے اور وزیراعظم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے اور مشکل وقت جلد ختم ہو جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں