وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس
صوبے میںکورونا مریضوں کی ٹیسٹنگ کی گنجائش روزانہ100 سے بڑھا کر 300 کر دی گئی ہے، اگلے دو دنوں کے اندر یہ گنجائش 500 کردی جائے گی درا زندہ ڈی آئی خان میں رکھے گئے زائرین میں سے زیادہ تر کے ٹیسٹس نیگٹیو آئے ہیں جنہیں اپنے گھروں کو بھیجا جارہا ہے، صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹلیٹرز کی تعداد دُگنی کردی گئی ، ہسپتالوں کو ضروری آلات اور حفاظتی سامان کی ترسیل میں دن بدن بہتری آرہی ہے، ٌریپیڈریسپانس ٹیمیں تشکیل دینے کیلئے 15 ہزاررضاکاروں کی نشاندہی ہو چکی ہے ، اجلاس کو بریفینگ صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کو روزانہ 2 ہزار تک بڑھانے پر کام کیا جائے ، آئسولیشن مراکز میں تعینات عملے کو حفاظتی سامان کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ،موجودہ صورتحال میں سول انتظامیہ ، آرمی اور پولیس کے درمیان مثالی کوآرڈنینشن قائم ہے، وزیراعلیٰ محمود خان
بدھ 1 اپریل 2020 00:07
(جاری ہے)
صوبے بھر میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کیلئے مجموعی طور پر 215 قرنطینہ مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے فی الوقت24 مراکز میں مشتبہ مریضوں کو رکھا گیا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ درازندہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تفتان زائرین کیلئے قائم قرنطینہ مرکز میںرکھے گئے زیادہ تر افراد کے ٹیسٹ نیگٹیو آئے ہیں جنہیں آج سے اپنے اپنے گھروں کو روانہ کیا جارہا ہے ۔ اجلاس میں سرکاری قرنطینہ مراکز میں رہائش پذیر افراد کے اہل خانہ کو بھی مفت راشن کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو خصوصی الائونس دینے کا معاملہ بھی زیر غور آیا ۔اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو اگلے دو دنوں میں ہوم ورک مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی اور ہوم ورک مکمل ہونے کے بعد ان ملازمین کیلئے خصوصی الائونس کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں شہروں کے اندر چلنی والی ذاتی گاڑیوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ایک طریقہ کار وضع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔اس وقت صوبے میں موجود دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے مبلغین کے محفوظ انداز میںاپنے علاقوںکو بھیجنے کیلئے دیگر صوبوں اور وفاق کے ساتھ مل کر کوئی طریقہ کار وضع کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان سے متوقع طور پر آنے والے اور بین الاقوامی پروازیں کھلنے کی صورت میں آنے والے لوگوں کیلئے قرنطینہ اور دیگر ضروری انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محکمہ صحت کی طرف سے کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے میںکورونا مریضوں کی ٹیسٹنگ کی گنجائش روزانہ100 سے بڑھا کر 300 کر دی گئی ہے اور اگلے چند دنوں میں یہ گنجائش مزید بڑھا کر روزانہ 500 کردی جائے گی۔ صوبے میں اس وقت 215 قرنطینہ مراکز ،2400 بستروں کے آئسولیشن وارڈز اور 554 ہائی ڈپینڈسی یونٹس قائم کئے گئے ہیں ۔مزید بتایا گیا کہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹلیٹرز کی تعداد دُگنی کردی گئی ہے اور مزید وینٹلیٹرز کی فراہمی پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے جبکہ ہسپتالوں کو ضروری آلات اور حفاظتی سامان کی فراہمی میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ کابینہ کے اجلاس کی روشنی میں ریپیڈریسپانس ٹیمیں تشکیل دینے کیلئے اب تک15 ہزاررضاکاروں کی نشاندہی کی جا چکی ہے جو موجودہ صورتحال میں لوگوں کواُن کے گھروں تک رسائی کرکے اُنہیں بروقت رہنمائی اور امداد فراہم کریں گے ۔ اسی طرح محکمہ داخلہ کی طرف سے اجلا س کے شرکاء کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے میں اشیائے خوردونوش کا وافر سٹاک موجود ہے ، ذخیرہ اندوزی کی کوشش کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے نگرانی کا ایک موثر نظام تشکیل دیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ خوراک میں ایک خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے موجودہ صورتحال میں سول انتظامیہ ، پولیس اور فوج کے درمیان روابط کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اداروں کے درمیان قریبی روابط کی وجہ سے صوبے میں اس وباء کے پھیلائو کو کنٹرول کرنے میں بہت زیادہ مدد ملی ہے اور اُمید ہے کہ ادارے آئندہ بھی اسی طرح آپس میں کوآرڈنیشن جاری رکھیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ طبی عملے کیلئے حفاظتی سامان کی فراہمی کو ہر لحاظ یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوںنے حکام کو مزید ہدایت کی کہ صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی استعداد کار کو روزانہ 2 ہزار تک بڑھانے پر کام کیا جائے تاکہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار