آڈٹ رپورٹ میں بے ضابطگیوں کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، ٹرانس پشاور

Amjad Ali khan امجد علی خان بدھ 17 اپریل 2024 16:46

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2024ء ) 9ٹرانس پشاور کی آڈٹ رپورٹ میں بے ضابطگیوں کی خبر کے حوالے سے ٹرانس پشاور کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس خبر میں کو ئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کا کہنا ہے کہ آڈٹ رپورٹ ابھی حتمی طور پر مکمل نہیں ہوئی۔ خبر کی بنیاد آڈٹ کے ابتدائی سوالیہ پیرا پر رکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کسی بھی ادارے کا آڈٹ کرتے وقت آڈٹ ٹیم کی طرف سے سوالات اٹھائے جانا ایک معمول کا عمل ہے اور آڈٹ ٹیم کی طرف سے اٹھائے گیے سوالات کو حتمی رپورٹ کے طور پر دکھانا گمراہ کن ہے۔

تمام اخراجات کی باضابطہ منظوریاں ہو چکی ہیں اور تمام آمدن کی تفصیلات کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ لہذا دی گئی خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔ مزید برآں آڈٹ رپورٹ میں اٹھائے گئے تمام سوالات کے جوابات متعلقہ دستاویزات اور شواہد سمیت آڈٹ ٹیم کو مہیا کئے جا چکے ہیں۔ ٹرانس پشاور ہمیشہ سے شفافیت پر یقین رکھتا ہے اور عوام کو بہتر سے بہتر سہولت دینے کے لئے کوشاں ہے جو لاکھوں لوگوں کو سفری سہولت فراہم کر رہا ہے۔ لہذا بے بنیاد خبروں سے عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں