تحریک انصاف کی تبدیلی کا پول چیف جسٹس ااف پاکستان نے کھول دیا ،امیرمقام

خیبر پختونخوا حکومت اپنی اکثر یت کھونے کے بعد بجٹ پیش کرنے سے راہ فرار اختیار کیا،صوبائی صدر مسلم لیگ ن

جمعہ 20 اپریل 2018 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی اور تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والے پاکستان تحریک انصاف کی تبدیلی کا پول چیف جسٹس ااف پاکستان نے کھول دیا ،خیبر پختونخوا حکومت اپنی اکثر یت کھونے کے بعد بجٹ پیش کرنے سے راہ فرار اختیار کیا ،عمران خان نے اپنی ہی ممبران اسمبلی پر سینٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام میں پارٹی سے نکال دیا ان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ممبر کو کس حیثیت میں انہوں نے شوکاز نوٹس دینے اور پارٹی سے نکالنے کا حکم دیا انکے اعلان سے مسلم لیگ کے ممبر کے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا عمران خان فوری طور پر معافی مانگ لے ورنہ عدالت کا سامنا کریں ،عمران خان پریس کانفرنس کرنے سے قبل گنڈا پوری شہد پی کر پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ کے ارکان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا انکوں معلوم نہیں کہ وہ صرف اپنی ہی پارٹی کے ممبران کو شو کاز نوٹس جاری کرسکتا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پاکستان مسلم لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی بابر سلیم اور سردار اورنگ زیب نلوٹھا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فردکاوزارت عظمی کاخواب دیکھناقیامت کی نشانی سے کم نہیں،ممبرصوبائی اسمبلی بابرسلیم سینٹ انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن)کارکن تھا اوراب بھی ہے عمران خان نے خودارب پتیوںکوسینٹ ٹکٹ دیکرہارس ٹریڈنگ کاراستہ ہموارکیا،سینٹ انتخابات میںگندگی کاموجدہی عمران خان ہے،اقتدارکی خاطرنام نہاداحتساب کرنیوالے عمران خان نے آف شورکمپنی کے مالکان کوساتھ ملایاہے۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ جوچوراورڈاکوتحریک انصاف میںشامل ہوتے جارہے ہیںوہ صاف ہوتے جارہے ہیں،ایوب آفریدی،خیال زمان اورفداخان کوعمران خان نے کس میرٹ کی بنیادپرسینٹ کاٹکٹ دیا،سینٹ انتخابات میںپوری پی ٹی آئی آصف زرداری کی جولی میںآگری تھی،عمران خان کاسینٹ انتخابات میںتیرپرمہرلگاناایک سوالیہ نشان بن چکاہے۔انہوںنے کہاکہ عمرانانہوںنے کااصول پسندی کی جودھجیاںعمران خان نے اڑادی ہے وہ تاریخ کاحصہ رہیگی،چیف جسٹس کے دورے کے موقع پر14نکات کاہدایت نامہ جاری کرکے صوبائی حکومت نے خودمحکمہ صحت میںاصلاحات کابھانڈپھوڑدیاہے،ہسپتالوںکیلئے 14نکات سے اب کچھ نہیںہوگاعوام آپ کے چودہ طبق روشن کرنیوالے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پرویزخٹک نے اپنے اوراپنے منظورنظروزرا کے ساتھیوںکوبچایااوران ممبرصوبائی اسمبلی کونشانہ بنایاجو وزیراعلی کی راہ کے رکائوٹ بن رہے تھے۔اس موقع ممبر صوبائی اسمبلی بابر سلیم نے کہا کہ عمران خان نے میرا کس حیثیت میں لیا ہے وہ فوری طور پر معافی مانگ لیں بصورت دیگر انکے خلاف عدالت سے رجوع کرونگا ،انہوں نے کہا کہ نہ تو میں نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا اور نہ ہی میں انکے پارٹی میں شامل ہوا ہو ں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں