ہمارے امیدواروں کو ڈرانے دھمکانیوالے 25جولائی کو خودبھاگ جائینگے’میاںارشد جاوید گوڑواڑہ

الیکشن مہم کے دوران لیگی رہنماؤں کیخلاف فیصلوں کی ٹائمنگ و کارروائیاں الیکشن کے انعقادکو مشکوک بنا رہی ہیں

اتوار 22 جولائی 2018 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پشاور کے سیکرٹری اطلاعات میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے راستے میں کاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں،ہمارے رہنماؤں کے خلاف دئے جانے والے فیصلوں کی ٹائمنگ سے فیصلے یکطرفہ نظر آتے ہیں ہمارے امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے والے 25جولائی کو خودبھاگ جائیں گے،الیکشن مہم کے دوران پر تشدد کارروائیاں الیکشن کے انعقاد مشکوک بنا رہی ہیں الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنگامی اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پختہ عزم کے ساتھ محنت کریں گے کہ ملک کو قائدؒ و اقبالؒ کا پاکستان بنائیں ،شفاف احتساب کے عمل کے ذریعے ہی ملک آگے جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، دونوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں، سابق حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں بجلی کے منصوبے تو نہ لگائے لیکن پاکستان کی دولت کو ضرور لوٹا،نیازی جھوٹوں کے آئی جی ہیں، خیبر پی کے میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ انتخابات 2018ء میں کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں