ہفتہ باچا خان تقریبات ‘ باچا خان مرکز پشاور میں آغاز کردیا گیا

جمعرات 20 جنوری 2022 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) ہفتہ باچا خان کی تقریبات کا آغاز باچا خان مرکز پشاورکردیا گیا۔ باچاخان کی 34ویں اور خان عبدالولی خان کی 16ویں برسی کے مناسبت سے ہفتہ باچاخان کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح صدر اے این پی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان کیا۔ افتتاحی تقریب میں ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں باچا خان ٹرسٹ ریسرچ سنٹر کے نئے کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی۔افتتاحی تقریب میں بلڈڈونیشن کیمپ اور مقامی مصنوعات کے سٹالز لگائیگئے تھے۔ نامور مصوروں کی پینٹنگز اور کتابوں سمیت دیگر سٹالز بھی تقریب کا حصہ تھے۔ تقریب میں باچا خان سکولز کے طلباء و طالبات کی جانب سے تیار کئے گئے مصنوعات کا سٹال بھی لگایا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغازننگیالے پختون کے سالاروں کی سلامی سے ہوا۔

اس موقع پر اے این پی کے مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، سیکرٹری ثقافت لائق باچا، سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور صوبائی سینئر نائب صدر خوشدل خان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک، ترجمان ثمر ہارون بلور، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رحمت علی خان،سیکرٹری ثقافت خادم حسین، سیکرٹری مالیات مختیار خان، سیکرٹری یوتھ افیئرز طارق افغان ایڈووکیٹ اور ثناگلزار، اراکین صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک، صلاح الدین خان، فیصل زیب خان،وقار خان، سالار اعظم خدائی خدمتگار تنظیم ڈاکٹر شمس الحق، ڈائریکٹر باچا خان ٹرسٹ ریسرچ سنٹرڈاکٹر فضل الرحیم مروت، میئر مردان حمایت اللہ مایار اور دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین اور ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ہفتہ باچا خان کی تقریبات 26 جنوری تک جاری رہیں گی۔ 26 جنوری کو اتمانزئی بائی پاس چارسدہ میں عظیم الشان اختتامی جلسہ عام ہوگا، جس سے مرکزی اور صوبائی قائدین خصوصی خطاب کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں