پشاور میں رہزنی کے واقعہ میں جیولرز سی23لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

بدھ 18 مئی 2022 23:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) پشاور میں رہزنی کے واقعہ میں جیولرز سی23لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ، لوٹنے کے واقعہ کے بعد متاثرہ جیولرز کو ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال میںد اخل کر دیا گیا ہے سونے کے کاروبار کرنے والے سرگودھا کے تاجر منصور علی ولد نور الہی نے تھانہ خان رازق شہید پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اندر شہر میں عبدالہد نامی جیولرز پر سونا فروخت کر کے 45لاکھ روپے فروخت کئے جس میں باقی رقم اس نے جیب میں ڈالی اور 23لاکھ روپے شاپر میں لیکر اپنے رشتہ دار سجاد کے ہمراہ بازار سے نکلا سجاد گاڑی لینے گیا تو اس دوران موٹر سائیکل رہزانوں نے آکر اس سے شاپر میں موجود 23لاکھ روپے چھین لئے جس کے بعد اسے ہارٹ اٹیک ہوا تو اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا ، پشاور میں رہزنی کے واقعات ، بھتہ خوری کے واقعات اور اقدام قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں