خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات 28 مارچ 2024 21:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا میں مطلع ابرآلود رہے گا ۔ جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوںکے دوران پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی ، چارسدہ ،مالاکنڈ ، بونیر ، شانگلہ ، سوات ، چترال ، دیر ، ایبٹ آباد ، تورغر ،ٹگرام ، مانسہرہ ، کوہستان ، مہمند ، باجوڑ ، خیبر ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرم، اورکزئی ، لکی مروت ، بنوں ، ڈی آئی خان ، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

گذشتہ روز پارا چنار میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔۔بنوں میں 8 ، چراٹ اور دیر میں 7 اور پشاو رمیں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ پشاور کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں