کمشنر پشاور ڈویژن کا بڈھنی نالہ میں پانی کے بہائو کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر پشاور کو ازخود فیلڈ میں موجود رہنے اور صورتحال سے باخبر رکھنے کی ہدایت

پیر 15 اپریل 2024 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے سیلابی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے اور فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی غرض سے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے ہمراہ بڈھنی نالے کا ہنگامی دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا انہوں ڈپٹی کمشنر پشاور کو ازخود فیلڈ میں موجود رہنے اور صورتحال سے باخبر رکھنے کی ہدایات جاری کئے اس کے علاوہ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور بے گھر ہونے والے افراد کے لیے قائم کئے گئے خوراک کی تقسیم کے مراکز کا بھی معائنہ کیا اور عوام سے ان کو دی جانے والی سہولیات بارے معلومات حاصل کی اور ضروری ہدایات جاری کئے کمشنر پشاور ڈویژن نے ریونیو اہلکاروں سمیت تمام متعلقہ اداروں کو حالیہ بارشوں سیکسی بھی قسم کی نقصانات اور ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے بھرپور انتظامات مکمل کرنے کی احکامات جاری کئے انہوں نے پشاور ڈویژن کے عوام سے اپیل کی کہ دریاؤں کے کنارے پر جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلئے فوری طور پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے کنٹرول روم نمبروں پر رابطہ کرنے کی اپیل کی تاکہ کسی بھی نازک صورتحال میں فوری اقدامات کئے جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سلسلے میں ہر ایک گھنٹے بعد رپورٹ طلب کر لی واضح رہے کہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے شدید بارشوں کے پیش نظر پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز کو صورتحال پر نظر رکھنے اور اپنے اپنے اضلاع میں خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور ریونیو اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کئے تھے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں