ایس ڈی پی او صدر سرکل پشاور کی زیرصدارت اجلاس،پولیس افسران کی شرکت

منگل 16 اپریل 2024 11:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ایس ڈی پی او صدر سرکل پشاور ارباب نعیم حیدر کی زیرصدارت پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقادکیاگیا۔ میٹنگ کے دوران صدر ڈویژنز کے کرائم چاٹ کا تقابلی جائزہ لیا۔اس نوقع پرایس ڈی اوصدر سرکل ارباب نعیم حیدرنےکہاکہ پولیس کا کام عوام کی جان ومال کا تحفظ ہے، جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروکار لائے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سٹریٹ کرائم، سماج دشمن عناصر، خصوصی آئس سمیت دیگر منشیات ڈیلروں، قبضہ مافیا اور اسلحہ نمائش کے خلاف بلاتعطل کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ ہاٹس سپاٹس کی نشاندہی کرکے سنیپ چیکنگ اور خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی جائیں جبکہ دیگر قانون نافظ کرنے والے اداروں سمیت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز تیز کئے جائیں۔تاکہ علاقےسے جرائم پیشہ افرادکاخاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں