متاثرین کی خدمت اولین ترجیح ہے،سیلاب زدگان کی بحالی تک ہرممکن تعاون جاری رہے گا، میئر پشاور حاجی زبیر علی

منگل 16 اپریل 2024 17:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ متاثرین کی خدمت اولین ترجیح ہے،سیلاب زدگان کی بحالی تک ہرممکن تعاون جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرانہوں نے علاقہ سردار احمد جان کالونی ،بڈھنی نالے اور دیگر علاقوں میں سیلاب زدگان میں ضروری اشیا سمیت بسترے اور خوراک مہیا کیا ۔

اس موقع پر حاجی عبد اللہ جان مھمند رفیع اللہ اور دیگر اہلیان علاقہ بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

میئر پشاور حاجی زبیر علی نے علاقہ بڈھنی نہر ،سردار احمد جان کالونی کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات دل کھول کر سیلاب زدگان کی مدد کرنے کیلئے آگے آئیں، متاثرین کی خدمت اولین ترجیح ہے۔انہوں نے دریا کے کنارے پشتیں تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا جبکہ علاقے میں پانی کا مسئلہ فوری حل کرنے کیلئے پانی کے بور کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے میئر پشاور کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور میئر پشاور کے لیے خصوصی دعائیں کی۔ اس کے بعد میئر پشاور نے متعلقہ بلدیاتی نمائندوں کو بھی امدادی سامان فراہم کیا تاکہ وہ بھی سیلاب زدگان کو کھانے پینے کی اشیا پہنچا سکیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں